فتح جنگ دوگاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق، سولہ زخمی

جمعرات 2 اگست 2018 23:41

فتح جنگ دوگاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق، ..
فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) فتح جنگ ترنول روڈ پر دوگاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق سولہ زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مسافر ہائی ایس ویگن نمبر LRZ2898راولپنڈی سے جنڈ جارہی تھی کہ فتح جنگ سے بارہ کلومیٹر دور ڈوئیاں سٹاپ کے نزدیک حساس ادارے کی گاڑی سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 16افرادزخمی ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں محمد خان ولد شیر خان سکنہ میانوالہ ،شہناز بی بی سکنہ بسال اور دیگر دو شامل ہیں حادثے میں سولہ افراد زخمی بھی ہوئے تمام زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :