بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کا اقدام خود کشی

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 اگست 2018 00:34

بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کا ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2018ء) بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کا اقدام خود کشی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معتبر اعلی تعلیمی ادارے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کے حوالے سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے خود کشی کرنے کی کوشش کی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین یونیورسٹی کے احاطہ میں موجود رہائش گاہ میں بے ہوش پائے گئے جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے گھریلو ناچاکیوں اور یونیورسٹی میں اساتذہ کی سیاست سے تنگ آ کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین اس وقت نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے دوسری شادی کر رکھی تھی اور حال ہی میں ان کی طلاق ہوئی تھی۔ دوسری جانب ان کے اہل خانہ بھی ان کے نوکری نہ چھوڑنے سے سخت ناخوش تھے۔ دوسری جانب یونیورسٹی میں اساتذہ نے ایک طاقتور گروپ تشکیل دے رکھا تھا جو دھونس دھمکیوں سے غیر قانونی اور ناجائز کام کرواتا رہا۔ اسی گروہ کے دباو پر وی سی نے کچھ عرصہ قبل 72 کے قریب ایسے طالب علموں کو جامعہ سے نکال باہر کیا جو اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کر رہے تھے۔

وی سی کی جانب سے اس گروپ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی گئی تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان ہی تمام حالات سے تنگ آ کر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ 31 جولائی کو پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق متعدد مرتبہ اطلاع دیے جانے کے باوجود اہل خانہ کا کوئی ایک بھی فرد پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کو دیکھنے کیلئے اسلام آباد سے ملتان نہیں آیا۔