پاکستان ٹیم ایشین رگبی سیونز ٹرافی ٹورنامنٹ میں کل پول میچ کھیلے گی

چار اگست کو سنگاپور میں پاکستانی ٹیم اپنے پول میچز کھیلے گی ،ْ پانچ اگست کو پوزیشن کے میچز کھیلے جائینگے

جمعہ 3 اگست 2018 14:26

سنگا پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2018ء) پاکستان سیونز رگبی ٹیم ایشین رگبی سیونز ٹرافی میں کل ہفتہ کو سنگا پور میں پول میچز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، سنگاپور، ایران ، اردن، بنگلہ دیش، نیپال، قازقستان، برونائی، انڈونیشیا، لائوس اور ازبکستان کی ٹیمیں شامل ہیں جنہیں تین پولز میں تقسیم کیا گیا پاکستانی ٹیم کو پول سی میں سنگاپور، بنگلہ دیش، برونائی اور لائوس کے ساتھ رکھا گیا ،ْ چار اگست کو سنگاپور میں پاکستانی ٹیم اپنے پول میچز کھیلے گی ،ْ پانچ اگست کو پوزیشن کے میچز کھیلے جائینگے۔