ایشین جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کی تیاری، قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (آج) شروع ہو گا

اتوار 5 اگست 2018 17:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2018ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین جونیئر انفرادی سکوائش چیمپیئن شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (آج) پیر سے اسلام آباد میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشن کے حکام کے مطابق تربیتی کیمپ میں8 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چیمپیئن شپ 26 سے 29 ستمبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :