فیصل آباد مکمل طور پر پولیو فری ہو گیا ،

ویسٹ واٹر سے بھی پولیو وائرس کے کوئی شواہد نہ مل سکے

پیر 6 اگست 2018 16:46

فیصل آباد مکمل طور پر پولیو فری ہو گیا ،
فیصل آباد۔6 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2018ء) فیصل آباد مکمل طور پر پولیو فری ہو گیا ہے جبکہ ویسٹ واٹر سے بھی پولیو وائرس کے کوئی شواہد نہ مل سکے ہیں تاہم انسداد پولیو مہم کے باربار انعقاد کا مقصد پولیو وائرس کے خدشات کا یکسر خاتمہ کرنا ہے کیونکہ دیگر کسی علاقے سے یہ وائرس اس ضلع میں ویسٹ واٹر کے ذریعے بھی آسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق اس بار انسداد پولیو مہم پر تحصیل سٹی اور صدر میں عملدرآمد کیا جارہا ہے جس کا مقصد ویسٹ واٹر میں پولیو کے وائرس کے خدشات پر قابو پانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں ویسٹ واٹر سے پولیو وائرس ملنے کی وجہ سے فیصل آباد میں بھی یہ خدشہ ہوسکتا ہے کہ یہاں بھی ویسٹ واٹر میں وائرس منتقل نہ ہو جائے جس کے سدباب کیلئے احتیاطی طور پر انسداد پولیو مہم پر دو تحصیلوں میں عملدرآمد کیاجارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :