محکمہ صحت لاڑکانہ کی جانب سے ضلع بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

پیر 6 اگست 2018 20:32

محکمہ صحت لاڑکانہ کی جانب سے ضلع بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) محکمہ صحت لاڑکانہ کی جانب سے شہر اور ضلع بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ، لاڑکانہ شہر اور ضلع کے مختلف علائقوں میں محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل کردہ ٹیموں نے گھروں اور اسکولوں میں جاکر پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے، اس موقعے پر فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالواحد ٹگڑ نے بتایا کہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ضلع بھر میں 3 لاکھ 5 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جارہے ہیں جس کے لیے مجموعی طور پر 871 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں سے 739 گشتی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ 51 ٹیمیں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں، ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈ پر مقرر کی گئی ہیں اس کے ساتھ ساتھ 81 خصوصی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لاڑکانہ کے عوام سے اپیل کی کہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تشکیل کردہ ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں تاکہ اس موضی مرض سے ننہے منے بچوں کو بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :