چیف سیکرٹری پنجاب کا یوم آزادی پرفول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
منگل 7 اگست 2018 21:18
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں ، جیلوں، یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہومز میں بھی یوم آزادی منانے کیلئے مخیر حضرات کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
انہوں نے افسران کوہدایت کی کہ14اگست کی تقریبات کاآغاز مساجد میں ملک وقوم کی ترقی اور سلامتی کی دعا اور قرآن خوانی سے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال یوم آزادی پرشجر کاری کو تقریبات کا حصہ بنایا جائے اور تاریخی و تفریحی مقامات کے اردگرد ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) نسیم نواز نے اجلاس کو بتایا کہ یوم آزادی کے سلسلے میںسیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے تمام اضلاع کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ اجلاس کو مختلف محکموں کے سربراہان کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے صوبائی، ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ لاہور میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب حضوری باغ میں منعقد ہو گی۔ یونین کونسل، تحصیل، ضلع اور صوبائی سطح پر سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیز میں تقریری و تحریری مقابلے، سپورٹس اورسیمینارز، سمپوزیمز،مشاعرے، ملی ترانوںو مصوری کے مقابلے، قومی پرچم لہرانے اور قومی ترانہ پڑھنے کی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ اجلاس میں محکمہ خزانہ، بلدیات، سپورٹس،سکولز، ہائر یجوکیشن، وویمن ڈویلپمنٹ ، منصوبہ بندی و ترقیات کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز، ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.