ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے لیے اجازت لینا لازم قرار دے دیا
صرف رجسٹرڈ خیراتی ادارے، تنظیمیںاور مدارس ہی این او سی کیلئے درخواست دینے کے مجاز ہونگے‘اظہر حیات
بدھ 8 اگست 2018 15:32
(جاری ہے)
ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایسے تمام رجسٹرڈ فلاحی ادارے، تنظیمیں، مساجد اور مدارس کی انتظامیہ جو عیدالاضحی کے موقع پرقربانی کی کھالیں اکٹھی کرنا چاہتے ہوں انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پراپنے رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ، گزشتہ سال کے این او سی کی کا پی اور بیان حلفی کے ہمراہ اپنی درخواست مورخہ 16 جولائی تک ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کروائیں ۔
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراور دیگر سیکیورٹی اداروں کے افسران پر کمیٹی ان درخواستوں پر تین دن کے اندرفیصلہ کرے گی۔ درخواست مسترد ہونے کی صورت میں نظر ثانی کی درخواست بھی ڈپٹی کمشنرکے روبرو دائر کی جا سکتی ہے جس پر دو دن میں فیصلہ کیا جائے گا۔ نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد کیے جانے کی صورت میں ڈویژنل کمشنر آفس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ این او سی کا حامل کوئی بھی ادارہ یا تنظیم گھر گھر جا کر کھالیں اکٹھی نہیں کر سکیں گی بلکہ اسے مخصوص کولیکشن پوائنٹ پر ہی کھالیں اکٹھی کرنا ہونگی اور کھالیں اکٹھی کرنے کا پلان بھی دینا ہو گا۔ کوئی بھی کالعدم تنظیم نام بدل کرکھالیں اکٹھی کرنے کی مجاز نہیں ہو گی اور نہ ہی بغیر این او سی کے کسی کوکھا ل اکٹھی کرنے دی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس مخصوص کولیکشن پوائنٹس کی ویڈیوبھی بنائے گی۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹیاںمندرجہ بالا احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیںگی۔ ڈی سی شیخوپورہ نے مزید کہا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے احکامات کے مطابق کھالیں خریدنے والے ڈیلرز اور ٹینریز مالکان کھالوں کی خریدوفروخت کا مکمل ریکارڈ رکھنے کے پابند ہونگے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.