سپریم کورٹ نے چیف اپیلیٹ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے گلگت بلتستان آردڑ 2018 کوبحال کر دیا

بدھ 8 اگست 2018 23:37

سپریم کورٹ نے چیف اپیلیٹ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے گلگت بلتستان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان آرڈر ر 2018ء معطل کرنے کے حوالے سے چیف اپیلیٹ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے گلگت بلتستان آردڑ 2018 کوبحال کر دیا ہے اورواضح کیا ہے کہ گلگت بلتستان کی چیف اپیلیٹ کو رٹ کو وفاقی حکومت کا حکمنامہ معطل کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔

(جاری ہے)

،بدھ کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وفاقی حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان کے لئے جاری پیکیج کا آرڈر 2018معطل کرنے اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے سے متعلق چیف اپیلیٹ کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے دائر اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی اورہدایت کی کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے شہریوں کو بھی بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے، چیف جسٹس نے مزید کہاکہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو بھی و ہی حقوق حاصل ہیں جو ملک کے دیگر شہریوں کو حاصل ہیں۔

عدالت نے جی بی آرڈر 2018 کو معطل کرنے کا فیصلہ کالعدم کرکے قرار دیتے ہوئے واضح کیاکہ گلگت بلتستان چیف اپیلیٹ کو رٹ کو وفاقی حکومت کا حکمنامہ معطل کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔