شامی خاتون اول چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہو گئیں

جمعرات 9 اگست 2018 10:50

شامی خاتون اول چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہو گئیں
دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) شامی خاتون اول اسماء الاسد چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہو گئیں۔ شامی ذرائع ابلاغ نے اس خبر کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بشار الاسد کی اہلیہ کو چھاتی کے سرطان کا مرض لاحق ہو گیا ہے جس کے بعد اس موذی مرض کے پہلے درجے کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سی42 سالہ اسماء الاسد کی مسکراتے چہرے والی تصاویر جاری کی گئی ہیں جس میں وہ شوہر کے پاس کسی ہسپتال میں کرسی پر بیٹھی ہیں اور ان کے بائیں ہاتھ پر کینولا لگا ہوا ہے۔

ادھر شامی صدر کے سرکاری انسٹاگرام اکاونٹ سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ "اسماء الاسد کے سینے میں سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔ مرض انتہائی ابتدائی مرحلے میں ہے اور اس کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔"

متعلقہ عنوان :