انڈونیشیامیں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 345 ہو گئیں، ڈیڑھ لاکھ افراد بے گھر

ملبہ ہٹانے کا کام جاری،جزیرے میں پھنسے غیر ملکی سیاحوں کو دو بڑی کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا

جمعرات 9 اگست 2018 13:55

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں خوفناک زلزلے کے باعث مرنے والوں کی تعداد345 ہو گئی، سونامی کے خوف سے پہاڑوں کا رخ کر نے والے افراد ابھی تک نیچے اترنے سے ڈرتے ہیں، مکانات منہدم ہونے کے باعث ایک لاکھ چھپن ہزار افراد بے گھر ہوئے۔ متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، جزیرے میں پھنسے غیر ملکی سیاحوں کو دو بڑی کشتیوں میں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ہسپتالوں میں زخمیوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی جس کے باعث زخیموں کیلئے عارضی ہسپتال اور میڈیکل سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشا کے جزیرے لومبوک میں6.9شدت کے زلزلے کے بعد وہاں کے رہائشی سونامی کے ڈر سے ابھی تک پہاڑیوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں، ساحلی علاقے جو سیاحوں سے بھرے ہوتے تھے، وہاں اب ہو کا عالم ہے۔حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، جزیرے میں پھنسے غیر ملکی سیاحوں کو دو بڑی کشتیوں میں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ہسپتالوں میں زخمیوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی جس کے باعث زخیموں کیلئے عارضی ہسپتال اور میڈیکل سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :