انڈونیشیا میں اتوار کوآنے والے زلزلے سے اموات بڑھ کر 319 ہو گئیں

جمعرات 9 اگست 2018 17:29

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) انڈونیشیا میں اتوار کوآنے والے ہولناک زلزلے سے اموات بڑھ کر 319 ہو گئیں۔ یہ بات انڈونیشیا کے سلامتی کے وزیر ویرانتو نے جمعرات کو ایک بیان میں بتائی۔

(جاری ہے)

ریکٹر سکیل پر 7 درجے شدت کے اس زلزلے کے بعد اب تک تک 367 آفٹر شالس محسوس کئے جا چکے ہیں جن میں شدید ترین آفٹر شاک جمعرات کی دوپہر آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر5.9 تھی تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ زلزلے اور آفٹرشاکس سے خوفزدہ لوگ گھروں کو چھوڑ کر کھلے آسمان تلے مقیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :