ٹی ایم او اوگی سے ایوان تجارت کے صدر سربلند خان کی ملاقات، 14 اگست تک تمام سڑکوں پر پانی چھڑکائو کی ہدایت

جمعہ 10 اگست 2018 15:42

ٹی ایم او اوگی سے ایوان تجارت کے صدر سربلند خان کی ملاقات، 14 اگست تک ..
مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) ٹی ایم او اوگی نے صدر ایوان تجارت سربلند خان کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں اوگی بازار مزید سٹریٹ لائٹس، فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب، سلاٹر ہائوس کے قیام، لاری اڈہ گلی کی پختگی سمیت لاکھوں روپے کے منصوبوں پر عمل درآمد کا عندیہ دیدیا، روزانہ کی بنیاد پر تھڑے اور تجاوزات ہٹانے اور 14 اگست تک شہر بھر میں تمام سڑکوں پر پانی چھڑکائو کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں سربلند خان کی قیادت میں وفد نے ٹی ایم او سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب صدر حافظ سجاد، ممبر تحصیل کونسل منیر تنولی، کسان کونسلر سیٹھ الطاف حسین بھی موجود تھے۔ صدر ایوان تجارت نے ٹی ایم او کو اوگی بازار میں درپیش کئی مسائل سے آگاہ کیا اور اصلاح و احوال کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ ٹی ایم او سید آفتاب الاسلام شاہ نے کہا کہ اوگی بازار کی ترقی اور تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے پہلے بھی ایوان تجارت کی مشاورت سے کام کیا ہے جو سب نظر آ رہا ہے۔