مذہبی تہواروں کے موقع پر شراب خانوں کو بند رکھنے سے متعلق درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز سے جواب طلب

جمعہ 10 اگست 2018 18:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے مذہبی تہواروں کے موقع پر شراب خانوں کو بند رکھنے سے متعلق درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز سے جواب طلب کرتے ہوئے 5ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو مسلمانوں اور مسیحوں کے مذہبی تہواروں میں شراب خانوں کو بند رکھنے سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شاہین وائن شاپ، سدا بہار وائن شاپ سمیت دس سے زائد شاپس کو مذہبی تہواروں میں بند رکھا جائے،مذہبی تہواروں پر شراب خانہ کھول کر مسلمانوں اورمسیحوں کے جذبات کو مجروح کیا جاتا ہے۔دوران سماعت شراب خانوں کے مالکان عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور جواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کرلی ۔عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اور فریقین کو 5 ستمبر تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا