امریکی شہر سیاٹل کے ایئرپورٹ سے چرایا جانے والا کمرشل طیارہ گر کر تباہ

تباہ ہونے والا طیارہ الاسکا ایئرلائنز کا تھا،کوئی مسافر سوار نہیں تھا،انتظامیہ کا ٹوئیٹر پیغام

ہفتہ 11 اگست 2018 16:36

امریکی شہر سیاٹل کے ایئرپورٹ سے چرایا جانے والا کمرشل طیارہ گر کر تباہ
سیاٹل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) امریکی شہر سیاٹل کے سی ٹیک ائیرپورٹ سے بغیر اجازت اڑایا جانے والا کمرشل طیارہ کیٹرون آئی لینڈمیں گر کر تباہ ہوگیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق طیارے کی چوری کی رپورٹ رات ساڑھے 8 بجے کے قریب ملی جبکہ 15 منٹ بعد ہی کیٹرون آئی لینڈ کے قریب سے دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔

(جاری ہے)

امریکی لڑاکا طیارے ایف15 نے بھی بغیر اجازت اڑنے والیطیارے کا تعاقب شروع کیا، تاہم اس سے قبل ہی وہ گر کر تباہ ہوگیا۔

اس حوالے سے سی ٹیک ایئرپورٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھاکہ ایک ایئرلائن کے ملازم نے بغیر اجازت سی ٹیک ایئرپورٹ سے ایک طیارہ اڑایا، جس میں کوئی مسافر نہیں تھا، جو گرکر تباہ ہوگیا ہے ، جبکہ ایئرپورٹ پر معمول کا آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔تباہ ہونے والا طیارہ الاسکا ایئرلائنز کا تھا، ایئرلائن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھاکہ ہم طیارہ اڑائے جانے کے واقعے سے آگاہ ہیں، لیکن اس میں کوئی مسافر نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :