ڈکیتی اورچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،طلائی زیورات اور سامان سے محروم، مزاحمت پر ایک شخص زخمی

ہفتہ 11 اگست 2018 19:36

عارف والا۔11 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) ڈکیتی اورچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،طلائی زیورات اور سامان سے محروم، مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہو گیا، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں78/EB کے رہائشی فریاد سے پانچ نامعلوم ڈاکوئوں نی50 ہزارروپے چھین لیے جبکہ مزاحمت پر تشدد کرکے زخمی کردیا، ترکھنی روڈ پر مکہ سنٹری اینڈپینٹ شاپ کے مالک محمداسلم سے کار سوار5 نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر 2لاکھ روپے چھین لیے ، نواحی گائوں75/EB میں محمد اسلم سے چار ڈاکوئوں نی57500 روپے نقدی لوٹ لی ،نواحی گائوں68/EB میں محمد اکرم کے گھر کے تالے توڑ کر عبدالغفور، سعید احمد نے دو ساتھیوں سے ملکر نقدی ،طلائی زیورات اورسامان کل مالیت 199500روپے چرالیا ، تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال سے الیکٹرک سامان وغیرہ مالیت ایک لاکھ روپے نامعلوم چور لے گئے، نواحی گائوں جمن شاہ میں محمد محسن کی دکان کے تالے توڑ کر ناصر ،عامر ، مظہر ،اعجاز ،خورشید اور نواز نے سامان کل مالیت139000 روپے چوری کرلیا جبکہ نواحی گائوں115/EB علی اصغر کے احاطہ مویشیاں سے چارعدد بکر ے مالیت 180000 روپے نامعلوم افراد نے چرالیے ، پو لیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔