کانگو وائرس کے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک

ہفتہ 11 اگست 2018 22:18

کانگو وائرس کے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر ..
ڈی جی خان۔ 11 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کانگو وائرس کے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں‘ محکمہ لائیوسٹاک نے ضلع کی صوبائی سرحدی مقامات بواٹہ،ترنمن چیک پوائنٹس کے علاوہ ضلع کے اہم داخلی اور خارجی مقامات پر لائیوسٹاک کی ٹیمیں تعینات کرکے ہر مویشی کو چیچڑ سے بچاو کے لئے سپرے کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر نے غازیگھاٹ چیک پوائنٹ پر سپری مہم اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں بھی کیمپس قائم کرکے عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔خرید وفروخت کے لئے آ نے والے ہر مویشی پر سپرے کیا جارہا ہے۔ خصوصی مہم عید الاضحی تک جاری رکھی جائیگی۔