ایشین جونیئر انفرادی سکوائش چیمپئن شپ کی تیاری، قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ زوروشور سے جاری

اتوار 12 اگست 2018 15:50

اسلام آباد ۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین جونیئر انفرادی سکوائش چیمپیئن شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکوائش کملیکس اسلام آباد میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشن پی ایس ایف کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تربیتی کیمپ میں6کھلاڑی عباس زیب، فرحان ہاشمی، حارث قاسم، اسداللہ، حمزہ خان اور اشب عرفان تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ ایونٹ میںعباس زیب اور فرحان ہاشمی انڈر 19، حارث قاسم اور اسد اللہ انڈر 17 جبکہ حمزہ خان اور اشب عرفان انڈر 15 کیٹگریز کے مقابلوں میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ واضح رہے کہ چیمپیئن شپ 26 سے 29 ستمبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :