جیمز اینڈرسن نے لارڈز گرائونڈ پر ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی،550 وکٹیں لینے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے پانچویں بائولر بھی بن گئے

اتوار 12 اگست 2018 17:40

لارڈز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) انگلش ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن نے لارڈز گرائونڈ پر ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی، وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی ایک گرائونڈ پر 100 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بائولر بن گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کیریئر کی 550 وکٹیں بھی مکمل کر لیں اور وہ یہ اعزاز پانے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے پانچویں بائولر بھی بن گئے، انہوں نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں مرلی وجے کو آئوٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق سری لنکن سپنر متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں، آسٹریلوی سپنر شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، بھارت کے انیل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور آسٹریلیا کے گلین میگراتھ 563 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :