انڈونیشیا کے زلزلے سے متاثرہ تفریحی جزیرے لومبوک میں امدادی کارکن ابھی تک کئی دور افتادہ علاقوں تک نہیں پہنچ سکے

پیر 13 اگست 2018 13:43

جکارتہ۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) انڈونیشیا کے 6.9 شدت کے زلزلے سے متاثرہ تفریحی جزیرے لومبوک میں امدادی کارکن کئی دور افتادہ علاقوں تک اب بھی نہیں پہنچ سکے ہیں ، یہ زلزلہ ایک ہفتہ قبل آیا تھا ۔ انڈونیشیا کے ذرائع ابلاغ نے سانحات سے نمٹنے کی قومی ایجنسی کے حوالے سے زلزلے میں 387 افراد ہلاک جبکہ 13 ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

زلزلے کو آٹھ دن گز جانے کے باوجو کئی دور افتادہ علاقوں میں کامدادی کارکنان نہیں پہنچ سکے ہیں، اس لیے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہاہے۔ زلزلے سی67 ہزار کے قریب مکانات تباہ ہوئے ہیں اور 3 لاکھ 87 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بعض متاثرہ علاقوں میں خیمے، خوراک اور دیگر امدادی اشیا مناسب مقدار میں نہیں پہنچ سکی ہیں۔زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے میں ایک ہسپتال کو نقصان پہنچا ہے، جہاں ڈاکٹروں اور نرسوں کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :