ایشیئن گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپس جاری

پیر 13 اگست 2018 13:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون اور مختلف سپورٹس فیڈریشنز کے زیراہتمام ایشیئن گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپس پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ٹریننگ اینڈ ٹیکنکل) محمد اعظم ڈار کے مطابق اسلام آباد میں اتھلیٹکس، بیس بال، کبڈی، ویٹ لفٹنگ، کراٹے، کلا ئیمبنگس سپورٹس، تائیکوانڈو، باکسنگ اور والی بال، لاہور میں جوجٹسو، ریسلنگ اور سوئمنگ(مرد) جبکہ کراچی میں سوئمنگ (خواتین ) کھلاڑی تربیت کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشیئن گیمز میں شرکت کیلئے ہینڈبال اور ہاکی ٹیمیں انڈونیشیاء پہنچ چکی ہیں اور وہاں پر کھلاڑی پریکٹس میچز کھیل رہے ہیں اور دیگر ٹیموں کے دستے (کل) بدھ سے جکارتہ روانہ ہونا شروع ہونگے۔