آزادی کپ ٹین پین بائولنگ چیمپیئن شپ ماسٹر سنگلز کے پہلے رائونڈ میں سلیم بیگ سرے فہرست

پیر 13 اگست 2018 15:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور بن عالم سٹی کی تعاون سے جاری آزادی کپ ٹین پین بائولنگ چیمپیئن شپ 2018ء کے تیسرے روز ساجد خان، شیراز خان، محبوب الرحمان، رانا شہزاد، علی چھٹہ، ثاقب آنصر، شاہ رخ اور غفار، نے ایمیچور ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

لیزر سٹی بائولنگ کلب صفہ گولڈ مال ایف سیون مرکز اسلام آباد میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسر ے روز ایمیچور ایونٹ کے پہلے راونڈ کے اختتام پر ٹاپ آٹھ کھلاڑی ساجد خان، شیراز خان، محبوب الرحمان، رانا شہزاد، علی چھٹہ، ثاقب آنصر، شاہ رخ اور غفار، امیچور ایونٹ کے ٹاپ آٹھ رائونڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

پروفیشنل ماسٹر سنگلز ایونٹ کے پہلے رائونڈ کے مقابلے ہوئے جس میں ملک بھر سے نیشنل کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ایونٹ کے پہلے راونڈ میں ہر کھلاڑی نے چھ گیموں کا سیٹ مکمل کیا جس میں سلیم بیگ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ گیموں میں 1158 سکور کے مجموعی193اوسط کے ساتھ سنگلز ایونٹ کے پہلے راونڈ میں ٹاپ پوزیشن پر رہے اور افضال اختر نے ٹوٹل 1144 سکور کے ساتھ دوسری جبکہ حسین چٹھہ نی1117 سکور کے ساتھ پہلے راونڈ کے تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور ایسی کے ساتھ احمر سلڈرہ، اعجاز الرحمان، دانیال شاہ، ثاقب، سکندر حیات، محبوب، علی سوریا، علیم آغا اور جنید نے بھی ماسٹر سنگلز کے اگلے رائونڈ کیلئے کولیفائی کر لیا۔