سعودی فورسز نے نجران پر داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا

سعودی فورسز نے حوثی ملیشیا کینجران کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا

منگل 14 اگست 2018 12:45

سعودی فورسز نے نجران پر داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے سوموار کے روز جنوبی شہر نجران کی جانب یمن سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے اپنے پیٹریاٹ دفاعی نظام کے ذریعے اس میزائل کو فضا ہی میں تباہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

عسکری ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ حوثی ملیشیا نے جان بوجھ کر ایک گنجان آباد رشہری علاقے کی جانب میزائل فائر کیا تھا لیکن دفاعی افواج نے اس کو کسی ہدف پر گرنے سے قبل ہی تباہ کردیا ہے اور اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے حالیہ ہفتوں کے دوران میں سعودی عرب پر میزائل حملے تیز کر رکھے ہیں۔حوثی شیعہ باغی ستمبر 2104ء میں یمن کی قانونی حکومت کے خلاف بغاوت برپا کرنے کے بعد سے سعودی عرب کے جنوب میں واقع سرحدی شہر نجران کی جانب لا تعداد راکٹ اور میزائل فائرکر چکے ہیں ۔