اٹلی نے مہاجرین کے بحری جہاز کو لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی

مالٹا حکام نے بھی جہاز کو لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے،رپورٹ

منگل 14 اگست 2018 13:32

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) اٹلی کی حکومت نے ایک مرتبہ پھر غیر قانونی مہاجرین کے بحری جہاز کو اپنی کسی بھی بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کویریس نامی اس بحری جہاز کو فرانس اور جرمنی سے تعلق رکھنے والی دو غیر سرکاری تنظیمیں کنٹرول کرتی ہیں۔ ان مہاجرین کو اس امدادی بحری جہاز نے دو مختلف مقامات پر کیے گئے آپریشنز کے دوران جہاز پر منتقل کیا تھا۔ مالٹا حکام نے بھی جہاز کو لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور ہسپانوی حکام کے مطابق اٴْس کی بندرگاہیں ایسے کسی بحری جہاز کے لیے محفوظ نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :