بنگلہ دیش کے لیے عالمی بینک کی طرف سے 51 ارب امریکی ڈالرز کی امداد

منگل 14 اگست 2018 16:10

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) عالمی بینک اور بنگلہ دیش کی حکومت نے ڈھاکہ میں ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے مطابق عالمی بینک بنگلہ دیش میں ثانوی درجہً تعلیم کی ترقی کے لیے بنگلہ دیشی حکومت کو51 ارب امریکی ڈالرز کی امداد فراہم کرے گا۔ اس رقم سے بنگلہ دیش کے ثانوی مدارس کے ایک کروڑ تیس لاکھ طالب علم مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

اطلاع کے مطابق اس منصوبے کا مقصد بنگلہ دیش میں ثانوی درجے کے تعلیمی معیار کی بلندی کے علاوہ غربت کے شکار طالب علموں اور خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سہولیات فراہم کرنا ہے۔اس رقم سیمستحق طلبہ کو اسکالر شپ اور امدادی رقوم فراہم کی جائیں گی ، پانچ لاکھ اساتذہ کو پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی اور متعلقہ تعلیمی نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔اطلاع کے مطابق بنگلہ دیش کی ترقی کے لیے عالمی بینک نے کل28 ارب امریکی ڈالرز کے عطیا ت اور بلا سود قرضہ جات فراہم کیے ہیں۔