ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے ابھی بڑی جدوجہد کی ضرورت ہے‘ پروفیسر ساجد میر
پاکستان میں اسلامی نظامِ حکومت کے سوا کسی دوسرے نظریے کی کوئی گنجائش نہیں ہے‘امیر جمعیت اہلحدیث
منگل 14 اگست 2018 18:14
(جاری ہے)
ہمیں قائد اعظم کے تصور جمہوریت کے مطابق ریاست کو چلانا ہو گا ۔ہمارے آباواجداد کی لازوال قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آنے والے اس وطن عزیز کے خلاف ہر قسم کی سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے ۔
آج ایک آزاد اور خودمختار قوم کے حوالے سے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے اور انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ ہم آزادی کی نعمت عطا ہونے پر اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر اداکریں ۔ اپنے ذاتی اور انفرادی مفادات کو ملکی اور اجتماعی مفادات پر قربان کر دینا چاہیے۔ انہو ں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم اپنے گروہی، فرقہ ورانہ، جماعتی،لسانی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی تعمیر وترقی کے لئے متحد ہو جائے۔ پاکستان کے دستور کی بنیادشریعت پر رکھی گئی ہے۔ اسلام کے اصول آج بھی اسی طرح قابلِ اطلاق ہیں جس طرح آج سے چودہ سوسال پہلے تھے ۔ ہر شخص سے انصاف، رواداری اور مساوی برتاؤ اسلامی ریاست کا بنیادی اصول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانانِ برصغیر کے لئے محض ایک آزاد مملکت کا قیام ہی مقصود نہ تھا، بلکہ اصل مقصد یہ تھا کہ مسلمان وہاں آزادی کے ساتھ اپنے ضابط حیات‘ اپنی تمدّنی روایات اور اسلامی قوانین کے مطابق زندگی بسر کر یں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.