کانگو میں ایبولا کے مریضوں کے لیے دوا کا آزمائشی استعمال شروع کر دیا گیا

منگل 14 اگست 2018 22:02

برازاویلے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں ایبولا کے مریضوں کے لیے ایک دوا کا آزمائشی طور پر استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی وزارت صحت کے مطابق منگل سے اس دوا کو ملک کے مشرق میں ایبولا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں استعمال کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایبولا وائرس کی دوا ایم اے بی 114 (mAb114) اب تک انسانوں پر استعمال نہیں کی گئی ہے تاہم بندروں میں اس وائرس کے خلاف یہ دوا 100 فیصد کارگر رہی تھی۔