درآمدات پر ریگولیٹری ڈیوٹی نے درآمدی بل اور تجارتی خسارہ بڑھنے کی رفتار کم کر دی

مالی سال2018-19 کے پہلے ماہ تجارتی خسارے میں صرف 0.3 فیصد اضافہ ہوا ، وفاقی ادارہ شماریات

بدھ 15 اگست 2018 13:03

درآمدات پر ریگولیٹری ڈیوٹی نے درآمدی بل اور تجارتی خسارہ بڑھنے کی رفتار ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) درآمدات پر ریگولیٹری ڈیوٹی نے درآمدی بل اور تجارتی خسارہ بڑھنے کی رفتار کم کر دی،مالی سال2018-19 کے پہلے ماہ تجارتی خسارے میں صرف 0.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جولائی کا تجارتی خسارہ جون سے 16 فیصد کم ہے،نئے مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران اشیاء کی بیرونی تجارت میں 3 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا رہا، جو گزشتہ سال سے صرف ایک کروڑ ڈالر زیادہ ہے، پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 1 ارب 64 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا، جو گزشتہ جولائی سے 1.2 فیصد زیادہ ہے۔

اس دوران پیٹرولیم مصنوعات اور دوسری اشیا کا درآمدی بل 4 ارب 83 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا،، جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصے سے صرف صفر اعشاریہ چھ فیصد زیادہ ہے، رپورٹ کے مطابق جولائی کی برآمدات جون کے مقابلیمیں اگر چہ تقریبا 13 فیصدکم رہیں،، تاہم درآمدات میں جون کے مقابلے میں 15 فیصد سے زائد کمی کے باعث جولائی کا تجارتی خسارہ جون سے 16 فیصد کم رہا۔

متعلقہ عنوان :