چینی سولر پینلز پر امریکا کی جانب سے محصولات کا نفاذ، چین نے عالمی ادارہ برائے تجارت میں شکایت درج کرادی

بدھ 15 اگست 2018 14:10

چینی سولر پینلز پر امریکا کی جانب سے محصولات کا نفاذ، چین نے عالمی ادارہ ..
بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) چین نے امریکا کی جانب سے چینی سولر پینلز کی درآمد پر محصولات کے نفاذ کی مذمت کرتے ہوئے عالمی ادارہ برائے تجارت میں شکایت درج کرادی ہے۔چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے چینی سولر پینلز کی درآمد پر محصول کا نفاذ باہمی تجارت کی راہ میں رکاوٹ ہے جبکہ دوسری جانب ملکی سولر انڈسٹری اور توانائی کے حوالے سے دوسری مصنوعات کو سبسڈی دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

چین نے عالمی ادارہ برائے تجارت میں گزشتہ روز شکایت درج کراتے ہوئے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے ملکی سولر انڈسٹری کو سبسڈی کی فراہمی سے ناجائز فائدہ اور چین کی قابل تجدید توانائی کی صنعت کے جائز حقوق کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔چین کا کہنا تھا کہ ان امریکی اقدامات سے تجارتی قوانین کی خلاف ورزی کا شبہ ہے ،عالمی ادارہ برائے تجارت چینی مفادات کے تحفظ کے لیے اس مسئلے کو حل کرے۔یاد رہے کہ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں چین اور جنوبی کوریا کی جانب سے شمسی توانائی کے پینلز کی درآمد پر ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد ملکی سولر انڈسٹری کا تحفظ اور مقامی صنعتکاروں کے احتجاج کو روکنا تھا۔