سیاحت کے سری لنکن ادارے کا چینی سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے علی با با کیساتھ معاہدے کا فیصلہ

کوشش ہوگی کہ ہرہفتے 1 ہزار چینی سیاح سری لنکا کا سفر کریں،وزیر سیاحت جان اماراٹنگا

بدھ 15 اگست 2018 15:43

سیاحت کے سری لنکن ادارے کا چینی سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے علی با با ..
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) سری لنکا کے سیاحت کے حوالے سے قومی ادارے نے چین کے تجارتی ادارے علی با با کے ساتھ ایک معاہدے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت وہ زیادہ سے زیادہ چینی سیاحوں کو سری لنکا کے سفر کے لیے قائل کرے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ نے سری لنکا کے وزیر سیاحت جان اماراٹنگا کے حوالے سے بتایا کہ سری لنکن ٹوورازم پروموشن بیورو چین کے معروف تجارتی ادارے علی بابا کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے جارہا ہے جس کے تحت علی بابا کا ذیلی شعبہ ’’ فلجی‘‘ زیادہ سے زیادہ چینی شہریوں کو سری لنکا کی سیاحت کے لیے قائل کرے گا، کوشش ہوگی کہ ہرہفتے کم از کم 1 ہزار چینی سیاح سری لنکا کا سفر کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے حتمی منظوری کا انتظار ہے جس کے بعد آئندہ ہفتے علی بابا کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیئے جائیں گے۔انھوں نے توقع ظاہر کی کہ ان کا ملک رواں سال 2.5 ملین (25 لاکھ) اور 2019 ء میں 3.5 ملین (35 لاکھ) سیاحوں کا ہدف حاصل کرلے گا۔رواںسال کے پہلے 7 ماہ (جنوری تا جولائی) 1.3 ملین سے زیادہ غیر ملکی سیاح سری لنکا آچکے ہیں جو 2017 ء کے پہلے 7 ماہ کے مقابلے میں 13.7 فیصد زیادہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :