لاہور ، سیشن کورٹ نے گردہ سکینڈل کے ملزم ڈاکٹر عزیز الرحمان کی عبوری درخواست ضمانت عدم پیروی پر خارج کردی

بدھ 15 اگست 2018 21:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) سیشن کورٹ نے گردہ سکینڈل کے ملزم ڈاکٹر عزیز الرحمان کی عبوری درخواست ضمانت عدم پیروی خارج کردی۔ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کی۔عدالت کے روبرو ملزم ڈاکٹر عزیز الرحمان اور ملزم کے وکلاء کمرہ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔عدالت نے ملزم کی عدم پیشی پر عبوری درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے آج ملزم کے وکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کررکھا تھا۔ملزم پر شہریوں کے گردے نکال کر فروخت کرنے کا الزام ہے۔ملزم ڈاکٹر عزیز الرحمان کے خلاف ایف آئی اے حکام نے مقدمہ درج کیا تھا۔ملزم نے درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا کہ بے قصور ہوں۔ایف آئی اے حکام نے بلا وجہ مقدمہ درج کررکھا ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت عبوری درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :