کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی ہاکی فیسٹول کا انعقاد

نیشنل ہاکی کلب، جان محمّد ہاکی کلب، حبیبین ہاکی کلب فالکن گرلز ہاکی اکیڈمی اور حبیب پبلک اسکول نے حصّہ لیا

بدھ 15 اگست 2018 23:09

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام  جشن آزادی ہاکی فیسٹول کا انعقاد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے جشن آزادی ہاکی فیسٹول منعقد کیا۔نیشنل ہاکی کلب، جان محمّد ہاکی کلب، حبیبین ہاکی کلب فالکن گرلز ہاکی اکیڈمی اور حبیب پبلک اسکول نے حصّہ لیا۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے جشن آزادی جوش و خروش سے منانے کے لئے عبدل ستّار ہاکی اسٹیڈیم اور حبیب پبلک اسکول گراؤنڈ میں جشن آزادی ہاکی فیسٹیول منعقد کیا۔

(جاری ہے)

فیسٹیول میں کھیلے جانے والا پہلا میچ نیشنل ہاکی کلب اور جان محمّد ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا جو عاصم عبّاسی اورمحمّد رضوان کی حیٹ ٹرکس کے بدولت آٹھ آٹھ گول سے برابر رہا۔ دوسرا میچ ایکس حبیبین ہاکی کلب اور حبیب پبلک اسکول کے درمیان حبیب پبلک ہاکی گراؤنڈ میں کھیلا گیا جو حبیبن ہاکی کلب نے 3 کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا۔ تیسرا میچ فالکن گرلز اکیڈمی گرین شرٹس بمقابلہ وائٹ شرٹس کھیلا گیا۔ گرین شرٹس نے دو کے مقابلے میں تین گول سے فتح حاصل کی۔#

متعلقہ عنوان :