Live Updates

میرے لئے انتہائی باعث فخر ہے کہ میرے قریبی دوست عمران خان پاکستان کے نئے وزیر اعظم ہونگے،عمران خان کی قیادت میں پاکستان مزید ترقی کریگا، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات بلندیوں کی نئی سطح پر پہنچ جائیں گے

معروف کرکٹر ارجونا رانا ٹونگے کا کولمبو بندر گاہ میں لنگر انداز پاک بحریہ کے جہازپر منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب

بدھ 15 اگست 2018 23:30

میرے لئے انتہائی باعث فخر ہے کہ میرے قریبی دوست عمران خان پاکستان کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) معروف کرکٹر اور سری لنکا کے وزیر برائے پیٹرولیم ریسورسز ڈویلپمنٹ ارجونا رانا ٹونگے نے کہا ہے کہ یہ میرے لئے انتہائی باعث فخر ہے کہ میرے قریبی دوست عمران خان پاکستان کے نئے وزیر اعظم ہونگے۔یہ بات انہوں نیگزشتہ روز کولمبو بندر گاہ میں لنگر انداز پاک بحریہ کے جہاز’کشمیر‘پر منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ارجونا راناٹنگے اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔رانا ٹنگے نے توقع ظاہر کی کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان مزید ترقی کریگا اور پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات بلندیوں کی نئی سطح پر پہنچ جائیں گے۔تقریب میں سری لنکن بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل ایس ایس رانا سنگھے،سری لنکا ٹرائی۔

(جاری ہے)

سروسز کے افسران،سفارتکاروں اور پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران نے شرکت کی۔

مشن کمانڈر پی ایم ایس ایس کشمیر کیپٹن اظہر محمود نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دورہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مستحکم دفاعی اور سفارتی تعلقات کا عکاس ہے۔انہوں نے گرمجوشی سے خیر مقدم کرنے اور مہمان نوازی پر سری لنکن حکام کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر جانباز خان نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ یہ بات انتہائی اطمینان بخش ہے کہ پاکستان اور سری لنکا نے تمام شعبوں میں اپنے روایتی قریبی تعلقات کو برقرار رکھا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات