خطبہ حج ڈاکٹر حسین بن عبدالعزیز الشیخ دینگے

بدھ 15 اگست 2018 23:45

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) خطبہ حج کی ذمہ داری ڈاکٹر حسین بن عبدالعزیز الشیخ کو سونپ دی گئی یہ ذمہ داری سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر سونپی گئی ہے ، ڈاکٹر حسین بن عبدالعزیز مسجد نبوی کے خطیب اور مدینہ منورہ میں قاضی کے فرائض بھی سرانجام دی رہے ہیں، سعودی حکومت کے مطابق خطبے حج کا ترجمہ پانچ زبانوں اردو، انگریزی، فرانسیسی، فارسی اور مالی میں کیا جائیگا۔ وقار)

متعلقہ عنوان :