سنی تحریک کے زیر اہتمام یوم جشن آزادی کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب

جمعرات 16 اگست 2018 01:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) سنی تحریک کے زیر اہتمام یوم جشن آزادی کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو نے خطاب کرتے کہا کہ آزادی اللہ ایک کی بڑی نعمت ہے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ ، علامہ اقبال دیگر کی طویل جدوجہد کی بدولت ہمیںایک آزاد ملک پاکستان ملاہے آزادی کی قد ر کشمیر ، فلسطین کے مسلمانوں سے پوچھیں جو اپنی آزادی کیلئے پرامن جنگ لڑرہے ہیں اور آزادی کی خاطر لاکھوں جانیں قربان کر چکے ہیں ہمیں اپنی آزادی کی قدر کرنا چائیے اور ملک کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہداء تحریک آزادی کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی۔