روسی صدر شمالی کوریاکے رہنما سے ملاقات کے خواہاں ہیں، شمالی کوریا کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ

جمعرات 16 اگست 2018 11:20

پیانگ یانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، چیئرمین کم جونگ اٴْن کے ساتھ جلد از جلد ملاقات کرناچاہتے ہیں۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، چیئرمین کم جونگ اٴْن کے ساتھ جلد از جلد ملاقات کے خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل روسی صدر نے جزیرہ نما کوریا کے دونوں ملکوں کے لیڈروں کو رواں برس جون میں ولاڈی ووسٹک فورم میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

ایسٹرن اکنامک فورم گیارہ ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔ ابھی تک واضح نہیں کہ آیا یہ دونوں لیڈر اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔ روسی صدر نے شمالی کوریا کے قومی دن کے موقع پر کم جونگ اٴْن کو جو پیغام بھیجا ہے، اٴْس میں بھی ملاقات کی دعوت کا اعادہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :