خسرہ سے بچاؤ کی مہم15 اکتوبر سے شروع ہو گی

جمعرات 16 اگست 2018 17:55

سرگودھا۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) خسرہ سے بچاؤ کی مہم پندرہ اکتوبر سے شروع ہو گی، بارہ روزہ اس مہم کے دوران607450 چھ ماہ سے سات سال کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سرگودہا مظفر خان سیال نے خسرہ مکاؤ مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کی، اجلاس کے دیگر شرکاء میں سی ای او ہیلتھ حسین احمد مدنی ‘ صدر پی ایم اے ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ ‘ ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ملک آفتاب ‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر جاویدشیخ ‘ڈاکٹر اصغر جنجوعہ ‘ فوکل پرسن ڈاکٹر طارق سلیم ‘ علماء پیر جاوید قادری ‘ اکرم طوفانی ‘ محکمہ تعلیم پولیس ‘ ریسکیو 1122 ‘سول ڈیفنس ‘ کارپویشن ‘ اوقاف اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندے شامل ہیں، ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ خسرہ ایک مہلک مرض ہے اور یہ سانسوں سے ایک بچے سے دوسرے بچے میں پھیلتی ہے،اس متعدی مرض کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت نے خصوصی پلان تشکیل دیاہے ،انہوںنے علماء پر زور دیاکہ وہ شہریوںمیں شعور کی بیداری کیلئے اپنے منبر ومحراب کو استعمال کریں اور جمعہ کے خطبات میں اس مرض کے بارے میں عوام میں آگاہی پیداکریں،انہوں نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ خسرہ سے بچاؤ کی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو خصوصی ہدایات جار ی کریں، اجلاس میں پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر طارق سلیم نے بتایاکہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر یونین کونسل کی سطح پر سیمینار او رریلیاں منعقد کی جارہی ہیںجبکہ محکمہ صحت نے اس مہم کے دوران حفاظتی ویکسین لگانے کیلئے 599 ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں اور ٹیکوں کی سہولت تمام سرکاری ہسپتالوںمیں قائم کئے گئے خصوصی کاؤنٹرپر بھی دستیاب ہو گی۔