اپنے علاقے میں قیام امن کیلئے فورسز کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں،بریگیڈیئر شہزاد اکرم
حقیقی تبدیلی اورترقی و خوشحالی تعلیم سے ہی ممکن ہے، پاک فوج اور فرینٹیر کور اور قبائلیوں کے قربانیوں کے بدولت علاقے امیں امن قائم ہو چکاہے،خطاب
جمعرات 16 اگست 2018 18:10
(جاری ہے)
اس موقع پر اورکزئی سکاوٹس 233ونگ کے ونگ کمانڈر کرنل عمر ، میجر خرم، میجر معضم و دیگر سیکیورٹی افسران بھی موجود تھے۔
سیکٹر کمانڈر نے لگائے گئے انٹری چیک پوائنٹ اور رجسٹریشن کیمپ کا دورہ کیا۔ حالات اور انتظامات کا جائزہ لیا اور واپس جانے والے قبائلیوں کے مسائل بھی سنیں۔ انہوںنے اس موقع پر تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علاقے میں تعلیم کے بغیر خوشحالی اور ترقی اور امن کا قیام ممکن نہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپنے بچے اور بچیوں پر زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں اور ان کی روزمرہ کی زندگی پر خصوصی نظر رکھیں ۔ بریگیڈئر شہزاد اکرم نے کہاکہ علاقے میں فرنٹیئر کور، پاک فوج اور قبائلی عوام کے قربانیوں سے امن قائم ہوا ہے اب امن قائم رکھنے کی ذمہ داری ہمارے ساتھ ساتھ آپ لوگوں پر بھی عائد ہوتی ہیں کہ اپنے علاقے میں چا چا ماما کے رشتہ داریوں سے بالاتر ہوکر غلط لوگوں کی نشاندہی کریں اور اپنے علاقے میں کسی بھی شرپسند کو نہ چھوڑیں۔ انہوںنے کہاکہ جوبھی دہشت گردی میںملوث رہا ہو ان کو نہیں چھوڑا جائیگا۔ اس موقع پر 233ونگ کے کمانڈر کرنل عمر نے سیکٹر کمانڈر ساوتھ ویسٹ بریگیڈئر شہزاد اکرم کو متاثرین کے واپسی سے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی جس پر انہوںنے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر نے کہاکہ علاقہ ماموزئی اب بھی پوری طرح مائیننگ سے صاف نہیں کیاگیاہے اس لئے واپس جانے والے متاثرین خاندانوں کو چاہئے کہ وہ جو بھی مشکوک چیز دیکھیں فوری طور پر ہمیں اطلاع دیں اور خود کسی بھی قسم کا قدم نہ اٹھائیں۔ انہوںنے کہاکہ فیز 3 میں ضلع اورکزئی کے دیگر اقوام کے بھی بند علاقوں کے متاثرین کو واپس کیاجائے گا اور یہ فیز تھری آخری مرحلہ ہوگا جس میں اورکزئی قبائل کے واپسی مکمل ہو جائی گی۔ انہوںنے کہاکہ ان تین مرحلوں میں 16ہزار سے زیادہ خاندانوںکو واپس کیاجائیگا اور فیز ٹو کا یہ مرحلہ 20اگست تک جاری رہیگا ۔فیز ون سے لیکر اب تک 3ہزاار 7سو 88خاندانوں کو واپس کیاجا چکاہے ۔مزید قومی خبریں
-
چیئرمین (اوگرا) ،ممبر (آئل) ،اوگرا سینئر حکام کا پی پی ایل کے آہدی فیلڈ کا ایک دورہ
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.