صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے نئی حکومت یونیورسٹیوں میں اپلائیڈ ریسرچ کو فروغ دینے پر توجہ دے، شیخ عامر وحید
نیشنل کلین ٹیک پلیٹ فارم ایس ایم ای شعبے میں کلین ٹیکنالوجی مصنوعات کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو گا، ڈاکٹر شاہینہ وحید
جمعرات 16 اگست 2018 20:20
(جاری ہے)
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک، نائب صدر نثار مرزااور دیگر بھی اس موقع پرموجود تھے۔
نیشنل کلین ٹیک پلیٹ فارم اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی-" انوویشن اینڈ انٹرپرنیورشپ فورم "کے تحت اپنا کام کرے گا۔ یونیڈو اسلام آباد چیمبر آف کامرس،نیشنل پراڈیکٹیویٹی آرگنائزیشن، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف رینیوایبل انرجی، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ، ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے اشتراک سی نیشنل کلین ٹیک پلیٹ فارم قائم کرے گا اور اس پلیٹ فارم کامقصد چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں میں کلین ٹیک شعبے میں ریسرچ، انوویشن، انٹرپرینیورشپ اور کمرشلائزیشن کو فروغ دینا ہو گا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سب سے پہلے نیشنل کلین ٹیک پلیٹ فارم کو چیئر کرے گا جبکہ باری باری سب شراکت دار ادارے پلیٹ فارم کو چیئر کریں گے۔ نیشنل کلین ٹیک پلیٹ فارم کا ایک ایڈوائزی بورڈ قائم کیا جائے گا جس میں پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کے مالیاتی انسٹی ٹیونشنز، اکیڈیمیا اور دیگر سٹیک ہولڈر اداروں کے نمائندگان شامل ہوں گے۔چیمبر وہ پہلا ادارہ ہے جس نے یونیڈو کے ساتھ مل کر نیشنل کلین ٹیک پلیٹ فارم کے قیام کیلئے کوششوں کا آغاز کیا ہے اوریہ پلیٹ فارم تمام سٹیک ہولڈر اداروں کو ایک جگہ اکھٹا کرے گا تاکہ ایس ایم ایز میں کلین ٹیکنالوجی کے شعبے میں ریسرچ، انوویشن، انٹرپرینیورشپ اور کمرشلائزیشن کو فروغ دنے کیلئے کام کیا جا سکے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونیڈو کی نیشنل پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شاہینہ وحید نے کہا کہ یونیڈو گلوبل کلین ٹیک انوویشن پروگرام اپنی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے سرگرم عمل ہے اور یونیڈو جی سی آئی پی اب چیمبر کے ساتھ مل کر چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں میں خاص طور پر کلین ٹیکنالوجی کے شعبے میں انوویشن اور انٹرپرینیورشپ کلچر کو فروغ دینا چاہتا ہے تا کہ یہ کاروباری ادارے پاکستان کی صنعتی و اقتصادی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔ انہوںنے اس امید کا اظہار کیا کہ یونیڈو جی سی آئی پی اور چیمبر کے اشتراک سے نیشنل کلین ٹیک پلیٹ فارم کا قیام اکیڈیمیا انڈسٹری روابط کو فروغ دینے اور پاکستان میں ایس ایم ای شعبے میں کلین ٹیکنالوجی مصنوعات کو ترقی دینے میں معاون ثابت ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.