صدر پوٹن کی ایرانی و ترک رہنماؤں سے ملاقات کا امکان

جمعرات 16 اگست 2018 21:30

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) روسی حکومتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے ایک پریس بریفنگ میں واضح کیا کہ ستمبر میں ترکی اور ایران کے رہنماؤں کے اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی شرکت متوقع ہے۔ اٴْن کے اِس سمٹ میں شریک ہونے کا حتمی اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سمٹ میں ایرانی صدر حسن روحانی اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن بھی شریک ہوں گے۔ یہ سمٹ ستمبر کے اوائل میں منعقد کی جائے گی۔ اس سربراہ اجلاس کی تاریخ اور مقام کا اعلان ابھی سامنے نہیں آیا۔ قبل ازیں صدر پوٹن رواں برس اپریل میں شامی معاملات پر انقرہ منعقدہ سمٹ میں حسن روحانی اور رجب طیب ایردوآن سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :