جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگانے والا شخص گرفتار

جمعرات 16 اگست 2018 22:44

جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگانے والا شخص گرفتار
چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) کلر کہار میں میں گاڑی پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگانے والے شخص کو گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

محمد طیب ٹی اے ایس آئی نے استغاثہ دیا کہ بسلسلہ ناکہ بندی کلر کہار انٹرچینج موجود تھا کہ ایک کار نمبریP-4740جس پر ملزم محمد احسان ولد حامد بیگ نے سبز نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی اور سرکاری گاڑی بتایا، پڑتال کرنے پر گاڑ ی کسی بھی محکمہ کی نہ پائی گئی جس پر مقدمہ درج ہوا۔

متعلقہ عنوان :