مال آف لاہور کی تیسری منزل پر اچانک سے آگ بھڑک اٹھی ،فائر بریگیڈز کے عملے نے موقع پر پہنچ آگ پر قابو پالیا

جمعرات 16 اگست 2018 23:52

مال آف لاہور کی تیسری منزل پر اچانک سے آگ بھڑک اٹھی ،فائر بریگیڈز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) مال آف لاہور کی تیسری منزل پر اچانک سے آگ بھڑک اٹھی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈز کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں کے مطابق مال آف لاہور کی تیسری منزل پر آتشزدگی ایک ریسٹورنٹ میں لگے ایئر کنڈیشنز کے یونٹ میں اچانک آگ لگ گئی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈیز کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیںاور فائر بریگیڈز کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :