پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں ڈرامہ پنجہ شکنجہ پیش کیا گیا

جمعہ 17 اگست 2018 00:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں ڈرامہ پنجہ شکنجہ پیش کیا گیا۔جمال شاہ کا تحریر کردہ ڈرامہ 20 اگست تک پی این سی اے آڈیٹوریم میں پیش کیا جائے گا۔پی این سی اے کا پلے جمعرات شام ساڑھے سات بجے پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد روزانہ دو شو پیش کئے جائیں گے۔پہلا شو 5 جبکہ دوسرا شو 8 بجے پیش کیا جائے گا۔ڈرامے کی کہانی دلچسپ ہے۔اور بہت ہی سنجیدہ موضوع کو انتہائی منفرد لیکن مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ڈرامہ کی کاسٹ میں اسلام آباد کے علاوہ لاہور کے فنکار بھی شامل ہیں۔حاضرین نے پلے کو بے حد پسند کیا۔اور فنکاروں کو بے حد داد دی۔

متعلقہ عنوان :