امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں 15افراد ہلاک

جمعہ 17 اگست 2018 11:10

امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں 15افراد ہلاک
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں مزید 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔امریکا میں گن وائیلنس آرکائیو نے خبردی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 61 واقعات پیش آئے جن میں کم سے کم 15 افراد ہلاک اور43 دیگر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

امریکا میں گن وائیلنس آرکائیو نی بتایا ہے کہ گزشتہ48 گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں اور ریاستوں میں فائرنگ کی174 واقعات پیش آئے جن میں 42 افراد ہلاک اورایک سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ان واقعات میں سے ایک واقعہ فیلا ڈلفیا شہر میں پیش آیا جہاںایک مسلح شخص نے ایک مال میں داخل ہو کر10 سے زائد گولیاں فائر کیں۔ فائرنگ کے اس واقعے میں متعد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔امریکا میں ہر سال ہزاروں افراد فائرنگ اور تشدد آمیز واقعات میں ہلاک ہو جاتے ہیں لیکن امریکی کانگریس اسلحہ لابی کے اثرو رسوخ کی وجہ سے لوگوں کیآزادانہ طور پر ہتھیار لے کر چلنے پر پابندی کا قانون نہیں پاس کرپائی ہے۔

متعلقہ عنوان :