ویٹیکن کا پادریوں کے ذریعہ جنسی استحصال پر ’شرم اورافسوس‘ کا اظہار

جمعہ 17 اگست 2018 12:15

ویٹیکن سٹی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) پنسلوانیا میں پادریوں کے ذریعہ بچوں کاجنسی استحصال کی امریکی جیوری کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد ویٹیکن سٹی نے اس پر شرم اورافسوس کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابق یہ اظہار ندامت ویٹکین سٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا ہے۔ امریکی عدلیہ نے منگل کو اپنی رپورٹ جاری کی تھی جس میں امریکی ریاست پنسلوانیا میں کیتھولک چرچ کے 301 پادریوں کے ذریعہ گزشتہ 70 برسوں میں بچوں کا جنسی استحصال کا معاملہ اجاگر ہوا تھا۔