چلی اور پیرو میں 4 طیاروںکی ہنگامی لینڈنگ

جمعہ 17 اگست 2018 12:15

لیما ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) جنوبی امریکی ملکوں چلی اور پیرو میں جمعہ کو بم کی دھمکی کے بعد چار طیاروں کو ہنگامی حالت میں اتارلیا گیا ۔

(جاری ہے)

چلی کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بیان کے مطابق اسے دھمکی ملی تھی کہ لیٹیم اور اسکائی ایر لائنز کے دو دو طیاروں میں بم ہیں جس پر انہیںہنگامی حالت میں اتارلیا گیا ۔ پیرو کے دارالحکومت لیما کے ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے بھی بم ملنے کی اطلاع پر اپنے 2طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ کروادی۔

متعلقہ عنوان :