ترکی آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دگنا اضافہ

جمعہ 17 اگست 2018 12:15

انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ترکی آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ سالے کے مقابلے میں رواں سال ترکی آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد میں 91 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ تعداد اس سال ایک لاکھ 91 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

چینی سیاح استنبول ، کپا ڈوکیا ، ایجین کے علاقے اور انطالیہ کے چپے چپے کی سیر کرتے ہیں۔ عالمی سیاحت میں اپنی اہمیت میں ہر گزرتے دن اضافہ کرنے والے چین کے سیاحتی شعبے کی استعداد سے استفادہ کرنے کا خواہاں ترکی گزشتہ برس کے سیاحوں کی تعداد کو امسال دو گنا تک بڑھانے کا ہدف رکھتا ہے اور اس میں کامیابی بھی حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :