سنسناٹی ماسٹرز ٹینس، سیواستووا اور پولو چنکووا ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں

جمعہ 17 اگست 2018 18:20

سنسناٹی ماسٹرز ٹینس، سیواستووا اور پولو چنکووا ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) لٹوین کھلاڑی انستا سیجا سیواستووا اور روسی کھلاڑی پولو چنکووا سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ٹورنامنٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں سیواستووا اور پولو چنکووا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی کوویٹا پازیک اور ان کی امریکن جوڑی دار نیکولی ملیچار کو پہلے سیٹ میں 6-2 سے شکست دی دوسرا سیٹ 5-2 تک پہنچ تھاکہ جمہوریہ چیک کی کوویٹا پازیک اور ان کی امریکن جوڑی دار نیکولی ملیچارفٹنس مسائل کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھ سکیں اور مقابلے سے دستبردار ہوگئیں اور انستا سیجا سیواستووا اور انکی جوڑی دار پولو چنکووا نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :