فیصل بینک نے جشن آزادی کینسر سینٹر اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے چائلڈ ہیلتھ میں زیر علاج بچوں کے ساتھ منایا

جمعہ 17 اگست 2018 20:57

فیصل بینک نے جشن آزادی کینسر سینٹر اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے چائلڈ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) فیصل بینک نے پاکستان کے 71ویں جشن آزادی کو چائلڈ ایڈ ایسوسی ایشن کے تحت قائم کینسر سینٹر ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے چائلڈ ہیلتھ میں زیر علاج غریب اور متوسط طبقے کے مریض بچوں کے ساتھ ملی جذبے کے ساتھ منایا۔ جمعہ کو جاری بیان کے مطابق فیصل بینک کی انتظامیہ نے ادارے کا دورہ کیا اور بچوں کی فیملیوں کے ساتھ کیک کاٹا اور قومی ترانہ پڑھا۔

فیصل بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر یوسف حسین نے اس موقع پرچائلڈ ایڈ ایسو سی ایشن کے سابق صدر پروفیسر نظام الحسن اور موجودہ صدر جناب طارق شفیع کو ڈونیشن کا چیک بھی دیا۔مزید براں بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان میں تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے فیصل بینک کے صدر جناب یوسف حسین نے کہا کہ فیصل بینک نے صحت ، تعلیم اور سماجی بہبود کی مد میں اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی کو اپنا فرض سمجھا ہے تاکہ معاشرے میں مثبت اثرات مرتب کئے جاسکیں۔

(جاری ہے)

پروفیسر نظام الحسن نے بینک کی جانب سے فراہم کردہ مالی معاونت پر بینک حکام کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ غریب اور متوسط طبقے کے کینسر میں مبتلا بچوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا اور کٹھن مرحلہ تھا کیونکہ علاج پر آنے والی لاگت زیادہ ہوتی ہے لیکن ہم ثابت قدم رہے ۔ ایسے میں فیصل بینک جیسے اداروں کی جانب سے مالی معاونت بہت احسن اقدام ہے ۔ اسپانسر شپ ، عطیات اور رضاکارانہ اقدامات کے ذریعے فیصل بینک نے بطور ذمہ دار کارپوریٹ ادارے کے اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کی ہیں اور کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :