جشن آزادی ہاکی ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال نے جیت لیا

جمعہ 17 اگست 2018 22:25

جشن آزادی ہاکی ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال نے جیت لیا
ساہیوال۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) جشن آزادی انٹر ڈسٹرکٹ سکولز ہاکی ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال نے جیت لیا ، تفصیل کے مطابق جشن آزادی کے سلسلہ میں ہونے والے انٹرڈسٹرکٹ سکولز ہاکی ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال اور گورنمنٹ ہائی سکول بائیل گنج پاکپتن کے درمیان سپورٹس ہاکی سٹیڈیم میں ہواجس میں ساہیوال کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکپتن کی ٹیم کو ایک کے مقابلہ میں تین گول سے ہرا دیا ۔

(جاری ہے)

ساہیوال کی ٹیم کے جیتنے پر ہاکی کے سابق کھلاڑیوں اولمپئن قمر ضیاء ‘ صدر ڈی ایچ اے ساہیوال چوہدری انوارالحق ‘سیکرٹری محمدہارون بٹ‘رائو خالد‘طاہر محمود ‘ملک علی شیر اوردیگر نے ٹیم کوچ عبدالوحید شیخ اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ ہاکی کے کھیل کے فروغ کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :